خانه / مجموعه مطالب / ہزاروں شیعہ اورسنی مسلمانوں کا دہشتگرد قاتل رمضان مینگل گرفتار

ہزاروں شیعہ اورسنی مسلمانوں کا دہشتگرد قاتل رمضان مینگل گرفتار

2016-02-01-09-51-4839165_L

کویته (جامعه) : ایف سی اور دیگر سکیورٹی اداروں نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تکفیری دہشتگردجماعت سپاہ صحابہ( اہلسنت والجماعت )بلوچستان کے سربراہ مولانا رمضان مینگل کو گرفتار کرلیا ہے۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ شب بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ سے تکفیری دہشتگرد جماعت کے صوبائی دہشتگرد سربراہ کو گرفتار کیا گیا۔ اطلاعات کےقانون نافذ کرنے والے اداروں نے سریاب روڈ پر واقع تکفیری مدرسہ جامعہ انوار صحابہ پر کاروائی کرتے ہوئے وہاں موجود اسلام اور پاکستان دشمن تکفیری دہشتگرد جماعت کالعدم سپاہ صحابہ کے صوبائی دہشتگرد سربراہ مولانا رمضان مینگل کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق گذشتہ سال جولائی میں پنجاب کےضلع مظفرگڑھ میںہزاروں پاکستانی شیعہ و سنی مسلمانوں کے قاتل عالمی تکفیری دہشتگرد گروہ لشکر جھنگوی کے دہشتگرد سالارملک اسحاق کے سیکیورٹی اداروں کے ہاتھوں واصلؒ جہنم ہونے کے بعد سیکیورٹی اداروں نے پورے ملک میںموجود عالمی تکفیری دہشتگرد گروہ داعش کے نیٹ ورک میں شامل تکفیری دہشتگردجماعتوں کالعدم لشکر جھنگوی،سپاہِ صحابہ صحابہ (اہلسنت و الجماعت)،انصارالاسام،جنداللہ سمیت دیگر تکفیری دہشتگرد گروہوں کے خلاف کوئٹہ سمیت بلوچستان کے دیگر شہروں میں چھاپہ مار کاروائیوں کا آغاذ کردیاتھا۔تٖصیلات کے مطابق تکفیری دہشتگرد مولانا رمضان مینگل کوبھی اسی سلسلے میں سریاب روڈ پر واقع مدرسہ جامعہ انور صحابہ سے گرفتار کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ مولانا رمضان مینگل کوئٹہ سمیت پورے بلوچستان میں سینکڑوں بیگناہ شیعہ ہزارہ مرد،عورتوں اور معصوم بچوظ سمیت سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں سمیت دیگر بیگناہ افراد کے قتل عام میں ملوث ہے،سیکیورٹی اداروں نے ایک خفیہ اطلاع پر سریاب روڈ پر واقع تکفیری دہشتگردوں کی اہم اور محفوظ ترین پناہ گاہ جامعہ انوار صحابہ پر کاروائی کرکے رمضان مینگل سمیت دیگر کئی تکفیری دہشتگردوں کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے جہاں ان اسلام اور ملک دشمن تکفیری دہشتگردوں سے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔بلوچستان کی حکومت نے بلوچستان کے انتہائی سفاک اور خطرناک تکفیری دہشتگرد کی دیگر ساتھیوں کے ہمراہ گرفتاری کو ایک نہایت اہم کامیابی قرار دیتے ہوئے کوئٹہ سمیت پورے بلوچستان تکفیری دہشتگردوں کے خلاف کاروئیاں جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

منبع : شیعیت نیوز

درباره علی یوسفی

پاسخ بدهید

ایمیلتان منتشر نمیشوذفیلدهای الزامی علامت دار شده اند *

*

شما می‌توانید از این دستورات HTML استفاده کنید: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <strike> <strong>

رفتن به بالا