خانه / شہدإ / کوئٹہ میں دھرنا،شرکا ء کاشہر فوج کے حوالے کرنے تک تدفین سے انکار

کوئٹہ میں دھرنا،شرکا ء کاشہر فوج کے حوالے کرنے تک تدفین سے انکار

کوئٹہ میں شدید سردی اور بارش کے باوجود علمدار روڈ بم دھماکے میں جاں بحق ہونیوالوں کے لواحقین کا دھرنا گزشتہ روز سے جاری ہے، شرکا نے صوبائی حکومت کے خاتمے اور کوئٹہ شہر کو فوج کے حوالے کرنے تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

کوئٹہ یکجہتی کونسل کے زیراہتمام سخت سردی اور بارش کے باوجود علمدار روڈ بم دھماکے میں جاں بحق ہونیوالے افراد کے لواحقین جن میں خواتین،بچے اور عمر رسیدہ افراد شامل ہیں،گزشتہ روز سے اپنے مطالبات کے حق میں علمدار روڈ پر دھرنا دیئے ہوئے ہیں جبکہ انتظامیہ کی جانب سے مذاکرات کے کئی دور ہونے کے باوجود شرکا اپنا احتجاج جاری رکھے ہوئے ہیں۔  حکومت کی جانب سے مذاکرات کامیاب اور دھرنا ختم کرنے کی بات کی گئی تھی لیکن کوئٹہ یکجہتی کونسل نے حکومتی دعوے کو مسترد کردیا ہے ۔

درباره رحیمی

پاسخ بدهید

ایمیلتان منتشر نمیشوذفیلدهای الزامی علامت دار شده اند *

*

شما می‌توانید از این دستورات HTML استفاده کنید: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <strike> <strong>

رفتن به بالا