خانه / مجموعه مطالب / پشاور: سنہری مسجد روڈ پر بس میں دھماکا،۱۵ افرادجاں بحق

پشاور: سنہری مسجد روڈ پر بس میں دھماکا،۱۵ افرادجاں بحق

BUS1پشاور – میں سنہری مسجد روڈ پر بس میں دھماکے کےنتیجے میں ۱۵ افراد جاں بحق اور۵۰ سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمیوں میں بعض کی حالت تشویشناک ہے۔

ایس ایس پی آپریشنز عباس مجید مروت کا کہنا ہے کہ بس میں دھماکا دیسی ساختہ بم سے کیا گیا جو ٹائم ڈیوائس سے منسلک تھی، دھماکے میں ۸ کلو گرام بارودی مودا استعمال کیا گیا، جو سیٹ کے نیچے رکھا گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق بس مسافروں کو لے مردان کے علاقے شیر گڑھ سے پشاور آرہی تھی کہ جونہی صبح ساڑھے آٹھ بجے کے قریب سنہری روڈ پر تھانہ غربی کےبالکل سامنے پہنچی توموڑ کاٹتے ہوئے زوردار دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں ۱۵افراد جاں بحق اور خواتین اور بچی سمیت ۵۰ سے زائد زخمی ہوگئے۔

دھماکے سے بس مکمل طور پر تباہ ہوگئی، بس کی باڈی کاٹ کر زخمیوں کو نکالا گیا، زخمیوں کولیڈی ریڈنگ اورکنٹونمنٹ اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے اور مزید عملے کو طلب کرلیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر ریاض محسود کا کہنا ہے کہ دھماکے کے متاثرین میں بیشتر سرکاری اہلکار ہیں اور جنہیں ریڈی ریڈنگ اسپتال لایا گیا ہے۔

لیڈی ریڈنگ اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ زخمیوں میں ایک بچہ اور ۳ خواتین زخمی شامل ہیں جبکہ جاں بحق ہونے والوں میں تمام افراد مرد تھے۔

درباره مدیر کل

پاسخ بدهید

ایمیلتان منتشر نمیشوذفیلدهای الزامی علامت دار شده اند *

*

شما می‌توانید از این دستورات HTML استفاده کنید: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <strike> <strong>

رفتن به بالا