خانه / اخباری بیان / عالمی استعمار ہمیشہ سے دولت اور طاقت کے بل بوتے پر اہلِ حق سے حق کا ناطہ توڑنے کے لئے تمام حربے استعمال کرتے ہیں،علامہ محمد جمعہ اسدی

عالمی استعمار ہمیشہ سے دولت اور طاقت کے بل بوتے پر اہلِ حق سے حق کا ناطہ توڑنے کے لئے تمام حربے استعمال کرتے ہیں،علامہ محمد جمعہ اسدی

جامعہ امام صادق کے پرنسپل علامہ محمد جمعہ اسدی کا مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ کربلا کی روح و حقیقت یہ ہے کہ امام حسین اِ س واقعہ میں ایک لشکر یا انسانوں کی ایک گروہ کے مد مقابل نہیں تھے، بلکہ آپ انحراف و ظلمات کی ایک دنیا کے مد مقابل کھڑے تھے اور اِ س واقعہ کی یہی بات قابل اہمیت ہے ۔ سالار شہیدان اُس وقت کج روی، ظلمت اور ظلم کی ایک پوری دنیا کے مقابلے میں کھڑے تھے اور یہ پوری دنیا تمام مادی اسباب و سائل کی مالک تھی، سب ہی اُس کے ساتھ تھے اور جہان ظلم و ظلمت اور انحراف کی یہی چیزیں دوسروں کی وحشت کا سبب بنی ہوئی تھیں۔ایک معمولی انسان کا بدن اُس دنیا ئے ظلمت و ظلم کی ظاہری حشمت ، شان وشوکت اور رعب و دبدبہ کو دیکھ کر لرز اٹھتا تھا لیکن یہ سرور شہیداں تھے کہ آپ کے قدم و قلب اُس جہان شر کے مقابلے میں ہرگز نہیں لرزے ، آپ میں کسی بھی قسم کا ضعف و کمزوری نہیں آئی اور نہ ہی آپ نے کسی قسم کا شک وتردید کیا، جب آپ نے انحرافات اور ظلم و زیادتی کا مشاہدہ کیا تو آپ فوراً میدان میں اتر آئے۔ اس واقعہ کی عظمت کاپہلو یہی ہے کہ اس میں خالصتاً خدا ہی کیلئے قیام کیا گیا تھا۔
علامہ صاحب نے خبر دار کیا کہ عالمی استعمار ہمیشہ سے دولت اور طاقت کے بل بوتے پر جہاں اہلِ حق سے حق کا ناطہ توڑنے کے لئے تمام حربے استعمال کرتے ہیں، وہیں سادہ لوح مسلمانوں کے خام اذہان میں جھوٹ کے قلعے تعمیر کرکے نہ صرف انکو حق سے دور رکھنے کی کوشش کی جاتی ہیں، بلکہ انکے عقائد پر کاری ضربیں لگا کر انکی عاقبت کو بھی خطرے میں ڈال دیتاہیں۔ یوں ان مسلمانوں کے درمیان نفرت اور علیحدگی کی دیواریں چنی گئیں ہیں، جو کم از کم نواسہء رسول (ع) کے نام پر شیر و شکر تھے۔ انداز چاہے جدا تھے، لیکن مقصد ایک تھا اور وہ تھا حسین (ع) سے محبت اور یزید سے نفرت۔

 

درباره مدیر کل

پاسخ بدهید

ایمیلتان منتشر نمیشوذفیلدهای الزامی علامت دار شده اند *

*

شما می‌توانید از این دستورات HTML استفاده کنید: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <strike> <strong>

رفتن به بالا